Wednesday , December 13 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : حضرت ین حسن محمد قادری خالدی ابن حضرت دوست محمد مرحوم کا بعمر 99 سال آج 12-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم شاعر اطہر شرفی کے بڑے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور چھ لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9849579216 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب فقیر محی الدین صدیقی ولد جناب شیخ علی صدیقی مرحوم وظیفہ یاب بلدیہ کا 15 اگست کو بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702452687 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد افتخار الدین مرحوم ایڈوکیٹ کی اہلیہ محترمہ کا طویل علالت کے بعد چہارشنبہ 17 اگست کی صبح انتقال ہوگیا ۔ 17 اگست کو نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چار چمن جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین روشن جھرہ قبرستان جہاں نما لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 19 اگست کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848649465 ۔ 9346328760پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ یوسف النساء بیگم ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول مٹ فلڈ منڈل تلملگیری سکندرآباد زوجہ جناب محمد علی نواز خاں مرحوم ساکن مغل پورہ کا 18 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان نزد مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 اگست بعد عصر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7842706345 ۔ 9966960553 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT