Saturday , November 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اکٹوبر (راست) جناب محمد سراج اللہ خان مؤظف چیف ٹکٹ انسپکٹر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ولد جناب محمد عبدالعظیم خان مرحوم کا یکم ؍ اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ نماز مغرب میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد چلکل گوڑہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 2 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چلکل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866022042 پر ربط کریں۔
00 محترمہ شہزادی بیگم بنت جناب محمد جہانگیر احمد زوجہ جناب محمد جعفر حسن مرحوم کا بروز جمعہ 30 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849821207، 8179377713 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد مشتاق ولد جناب شیخ محمد مرحوم کا 30 ستمبر کو بعمر 66 سال انتقال ہوگیا۔ بعد عشاء نماز جنازہ کے بعد تدفین مراد نگر بڑی مسجد مراد شاہ دھوتی ؒ کی درگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 2 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686680667 یا 9704224996 پر ربط کریں۔
00 جناب محبوب علی ولد جناب سید اسمعیل علی مرحوم، مؤظف محکمہ تعلیم، ساکن کنگس کالونی، شاستری پورم کا جمعہ 30 ستمبر کو بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد کنگس کالونی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین تکیہ جمال بی فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد کنگس کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9550441835 پر ربط کریں۔
00 محترمہ منیرالنساء بیگم اہلیہ جناب محمد محی الدین علی مرحوم کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش میں بعد نماز عصر اداکی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت یوسف بابا ؒ عقب مسجد گل بانو نامپلی میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9652081833 ، 9652030559 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT