Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد معروف شریف ولد جناب محمد ندیم شریف کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر 3 نومبر کو مسجد چندہ بی بی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 نومبر بعد نماز عصر مسجد چندہ بی بی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700514128 ۔ 9966673057 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ اختر بیگم زوجہ جناب افضل مرحوم کا 3 نومبر جمعرات کو علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد صدیق قمر افضل گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ سلطان کرما گوڑہ روبرو سنٹرل جیل میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 5 نومبر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9948088313 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد عبدالوحید قریشی ( وظیفہ یاب اسپیشل اسسٹنٹ ایس بی ایچ برانچ بارکس ) ولد جناب محمد عبدالواسع مرحوم ساکن سنتوش نگر کا 3 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صاحبہ سنتوش نگر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین مسجد الہیہ چادر گھاٹ عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246268029 ۔ 9703974184 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید مظہر حسن موظف محکمہ پی ڈبلیو ڈی متوطن میدک حال مقیم یاقوت پورہ کا بروز جمعرات قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 نومبر بعد نماز عصر ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9948834739 ۔ 8143149048 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد علیم ، پروپرائٹر ہوٹل گیلاکسی پیراڈائز ( ٹولی چوکی ) کا 3 نومبر بروز جمعرات کو بعد فجر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد سعیدیہ ایک منار حکیم پیٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور حکیم پیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد سعیدیہ ایک منار حکیم پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396520981 یا 8143407106 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT