Wednesday , December 13 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /16 نومبر ( راست ) الحاج سید سیف الدین ولد جناب سید محی الدین مرحوم سینئیر اکاونٹس آفیسر الکٹریسٹی بورڈ کا آج حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اکبری ، اکبر باغ 17 نومبر بروز جمعرات کو 9 بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین عیدگاہ میر عالم قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات ، 7396472074 / 9290208282/ 8341862455 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ قمر النساء بیگم زوجہ نواب میر لائق علی خان مرحوم کا طویل علالت کے بعد 14 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد غوثیہ بہادرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الماس چادرگھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393402770/ 9052689018 پر ربط کریں ۔
٭٭ ریاض سعودی عرب میں مقیم جناب محمد عبدالستار خان ولد جناب محمد عبدالعزیز خان مرحوم ساکن مرادنگر آصف نگر کا 14 نومبر بروز پیر ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین منگل کو ریاض میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔17 نومبر کوبعد عصر مسجد ممتاز مرادنگر ، آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9391443106/ 8688743975 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT