Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب رفعت محی الدین ولد جناب صدیق محی الدین مرحوم کا 15 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں نماز جنازہ ادا کی جاکر دائرہ میر مومن میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247491476 ۔ 9393441404 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ سعیدہ بیگم زوجہ حکیم محمد مظفر الدین احمد فاروقی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد بغدادی ، ماما بختاور ہاٹ سنتوش نگر میں مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری نے پڑھائی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 18 ستمبر 4 بجے دن مسجد بغدادی ، ماما بختاور ہاٹ سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24533050 ۔ 8985044016 پر ربط کریں ۔۔

ڈاکٹر غلام یزدانی کے انتقال پر ڈاکٹر مرزا غلام حسین بیگ کا اظہار تعزیت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر مرزا غلام حسین بیگ موظف چیف میڈیکل آفیسر انڈین میڈیسن ڈپارٹمنٹ اے پی و سابق صدر اے پی یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن نے ڈاکٹر غلام یزدانی خاں سابق پروفیسر کے انتقال پر اظہار رنج و ملال کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہم سے جدا ہوگئے لیکن ہماری آخری سانسوں تک ہمارے قلب سے جدا نہیں ہوں گے ۔ مرحوم بے پناہ خلوص کے پیکر ، قابل و حاذق معالج ، بے حد بردباری و متانت کے حامل تھے ۔ ڈاکٹر غلام یزدانی شاگردوں کے لیے کافی شفیق پروفیسر جب کہ احباب کے لیے بے مثل ، بے لوث مخلص تھے ۔ اس طرح اگر مرحوم کے صفات بیان کرنے کا کام کبھی ختم نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر مرزا غلام حسین بیگ نے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور صبر و جمیل کی تلقین اور مرحوم کی مغفرت اور جوار رحمت میں جگہ عنایت کے لیے دعا کی ہے ۔۔

مولانا نہری سید امین الدین کا انتقال
اورنگ آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ اورنگ آباد کی مشہور و معروف شخصیت مولانا نہری سید امین الدین سابق ڈپٹی ڈائرکٹر جالنہ ولد جناب سید خواجہ امین الدین نہری کا بعمر 75 سال ، 16 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ وہ چند دن سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ چھوٹے تکیہ میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم ، جماعت اسلامی ہند سے ابتدائی دور سے ہی وابستہ تھے ۔ مرحوم ، ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ مال جالنہ مہاراشٹرا ہونے کے ساتھ ساتھ دینی معلومات پر کافی عبور رکھتے تھے ۔ اسی لیے اورنگ آباد کی مقامی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل درس قرآن مجید دیا کرتے تھے ۔ موصوف کے انتقال سے اورنگ آباد کے مقامی مذہبی تنظیموں نے غم کا اظہار کیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، حضرت سید شاہ ابراہیم پاشاہ قادریؒ نیک نور ضلع بیڑ کے داماد تھے ۔ معلومات کے لیے 09890226073 ۔ 9160297283 پر ربط کریں ۔۔

 

شمس آباد سرپنچ کی والدہ کا انتقال
شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کی والدہ راچا ملا چنماں کا کل صبح انتقال ہوگیا تھا ۔ 15 ستمبر کو شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور اپنی سالگرہ تقریب منانے میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں اطلاع ملی کہ ان کی والدہ نیچے گر کر فوت ہوگئی ۔ خوشی کا ماحول غم میں تبدیل ہوگیا ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی کانگریس ، تلگو دیشم ، ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد نے پرسہ دینے پہنچ گئی ۔ آج صبح آخری رسومات ادا کی گئی ۔ پرسہ دینے والوں میں کانگریس منڈل صدر وینوگوڑ ، منڈل صدر چکلہ ایلیا ، ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر کے علاوہ سینئیر کانگریس قائدین موجود تھے ۔۔

٭ جناب اعراج احمد ریٹائرڈ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان حیدرآباد کا آج شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد صیف سعید ویسٹرن گارڈن فنکشن ہال کے بازو گلی عیدی بازار نزد بند ناکہ میں مقر رہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9885117648 پر ربط کریں۔
٭ جناب الحاج محمد یوسف پروپرائٹر  سن شائن لگیج نامپلی ولد محمد جعفر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد زبیدہ روبروآصف نگر پولیس اسٹیشن میں ادا کی جائے گی۔ تدفین فرمان واڑی عابڈس میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3لڑکے ، تین لڑکیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9949017884، 040-23348801  پر ربط کریں۔

فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر غلام یزدانی خاں کوچیرمین مدینتہ العلم اکیڈیمی کی فاتحہ سیوم 17 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہؒ کٹل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849356311 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT