Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/24نومبر، ( راست ) جناب مقبول صمدانی صدیقی ولد جناب غلام نبی مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25نومبر بعد نماز جمعہ مسجد شام بیگ کومٹ واڑی دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین شاد نگر میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 7995926741 یا 9704175525 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد نذیر احمد ولد جناب غلام دستگیر مرحوم سیول کنٹراکٹر کا 23 نومبر کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد دھوبن دارالسلام قبرستان پان منڈی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848185186 پر ربط قائم کریں ۔۔

٭٭    محترمہ ڈاکٹر یاور النساء بیگم اہلیہ جناب محمد عبدالعزیز قادری مرحوم کا 24 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عشاء متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عباد اللہ شاہ قادری ، چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7702039426 ۔ 9581696688 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڈیشہ کے دیرینہ بزرگ رکن جماعت جناب سید شکیل احمد انور کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد باقی بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ جناب سید شکیل احمد انور اپنی نوجوانی کی عمر سے ہی جماعت اسلامی ہند سے وابستہ تھے ۔ آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ میں انہوں نے شروع میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ کئی میقاتوں سے وہ مجلس نمائندگان کے لیے منتخب ہوتے رہے اور حلقہ کی مجلس شوریٰ کے بھی وہ کئی میقاتوں تک رکن رہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش کے حلقہ جماعت اسلامی ہند میں آپ طویل عرصہ تک جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہے ۔۔
٭٭    جناب مقبول صمدانی صدیقی ریٹائرڈ اڈمنسٹریٹیو آفیسر آندھرا پردیش ٹاون پلاننگ ڈپارٹمنٹ ولد جناب غلام نبی صدیقی مرحوم کا آج بعد نماز عصر بعمر 78 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد شام بیگ کومٹ واڑی دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704175525 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT