Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب امیر علی ولد ڈاکٹر یاور علی کا بعارضہ قلب بروز دوشنبہ 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا اور بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ بعد عصر مسجد عدن گارڈن رام کورٹ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9396814766 ۔ 8801631773 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالرزاق ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم ساکن اولڈ ملک پیٹ (ٹرانسپورٹ منیجر ) کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد چیونٹی شاہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801292687 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد 18 ستمبر (راست) ادیب شاعر و مضمون نگار جناب افتخار احمد اقبال ولد جناب محمد یعقوب مرحوم کا آج صبح 4 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ اعظم پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 20 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ میں مقرر ہے۔ مرحوم جناب خورشید احمد جامی مرحوم اور امیر احمد خسرو، اسحاق احمد نظامی مرحوم کے بھائی تھے۔ ٹیچر کی خدمات سے ریٹائرڈ ہوئے اور آل انڈیا ریڈیو، سب رس، شمع، کھلونا میں مضامین لکھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849979149 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT