Tuesday , November 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (راست) جناب محمد عبدالخالق ولد ڈاکٹر عبدالقیوم (نرمل) کا 8 ڈسمبر کی اولین ساعتوں میں ان کی قیام گاہ مانصاحب ٹینک پر انتقال ہوگیا۔ مرحوم 35 برس سے زائد الجمعی زاہد ٹریکٹر میں برسرکار تھے۔ نماز جنازہ بعد ظہر روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ محمد عبدالخالق سید زین العابدین صاحب اول تعلقدار رائچور کے داماد تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر ایم اے باری آصف اور دو دختران شامل ہیں۔ جناب سید قطب الدین شارق اور معراج احمد صدیقی داماد ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849069733 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

٭٭ جناب آصف محمود ولد جناب عبدالحمید سابق ملازم اے پی ایس آر ٹی سی کا 8 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین عالمگیر مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849173114/ 9885454076 پر ربط کریں ۔

٭٭    جناب محمد افضل حسین ولد جناب محمد فاروق کا 8 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر نماز جنازہ کے بعد تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 دسمبر بروز جمعہ کو بعد عصر درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346158416 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب رضا آفندی ابن حضرت حلمی آفندی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس 11 دسمبر 5 ساعت عصر حسینیہ عنایت جنگ منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849428859 ۔ 9908003159 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT