Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

٭ محترمہ رشید جہاں بیگم زوجہ ڈاکٹر معین احمد قریشی مرحوم ملک پیٹ کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 16 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد احمد علی خاں ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849337912 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب نہال احمد ولد محمد قاسم صاحب مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ15 ڈسمبر بعد نماز ظہر مسجد مامارمضانی المعروف بڑی مسجد چھاؤنی نادعلی بیگ میں مقرر ہے اور تدفین سلطان دائرہ میں ہوگی۔ فاتحہ سیوم16 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9100391802 ، 8555055385 پر ربط کریں ۔
٭ محترمہ جہانگیر بی زوجہ محمد شریف خان صاحب ریٹائرڈ پولیس ڈپارٹمنٹ مرحوم کا آج 91سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہردرگاہ برہنہ شاہ صاحب ؒ مسجد سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی۔ نمازظہر ایک بجے مقرر ہے۔ تدفین اس مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9391096112  پر ربط پیدا کریں۔

سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( راست )جناب محمد فضل الحق ولد محمد حنیف مرحوم کا 13 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی میت سعودی عرب سے لانا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346652177 ، 8686179176 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT