Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ غیدہ بیگم باوزیر زوجہ جناب محسن بن عامر الجعیدی مرحوم سلطان پورہ کا آج بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کھڑاویں والے شاہ صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الماس متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008685408 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    کانگریس قائد محمد عبدالرحیم صابر المعروف میکانک صابر بھائی پولیس ڈپارٹمنٹ ( یو اے آئی ) ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم کا بعمر 77 سال کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ جامع مسجد معظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قطب شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 8 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ جناب محمد عبدالرحیم ، محمد عبدالفہیم صابری کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849042638 ۔ 8099802581 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محمد عبدالحکیم ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم ساکن درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 دسمبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبلہؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392596393 ۔ 9347282650 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد خواجہ ولد محمد حیات کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 16 ڈسمبر کو مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین حضرت آزاد شاہؒ روبرو حبیب نگر پولیس اسٹیشن نامپلی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم محمد اظہر پاشاہ مالک الرحمہ بیکری نامپلی کے والد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 18 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد بغدادی نیک ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 984972780/ 9885010151 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT