Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد محبوب علی ولد جناب محمد حسین ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر کا 19 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب قطب شاہی مسجد سنتوش نگر مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گلشن کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند محمد مبین علی سے 9246151904 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    مولوی محمد علی مرحوم ایکس سرویس مین کے فرزند جناب محمد سردار علی کا بروز یکشنبہ انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 72 سال تھی ۔ پیر کے دن بعد نماز فجر مسجد کلثوم امان نگر تالاب کٹہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور چھاونی غلام مرتضیٰ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد کلثوم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704178267 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد فضل الحق عرف رفیع جیالوجسٹ مرحوم ولد جناب محمد حنیف مرحوم کا 13 دسمبر کو ریاض سعودی عرب میں اچانک انتقال ہوگیا تھا ۔ نماز جنازہ 21 دسمبر کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روبرو دھوبن کی مسجد دارالسلام آغا پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمود الحق سے 9848025202 ۔ 9849008221 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب صالح بن محسن ولد جناب محسن بن صالح مرحوم کا 19 دسمبر کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چھوٹی مسجد حبیب نگر میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین سلطان نواز جنگ قبرستان واقع نزد سلطان نواز جنگ مسجد آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین دختران و تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 7416717696 ۔ 9885550676 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد ابراہیم خاں ولد جناب محمد احمد مرحوم ساکن موسیٰ رام باغ ریٹائرڈ چیف سپروائزر فیابریکیشن ڈپارٹمنٹ ایچ اے ایل کا 18 دسمبر اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866461323 ۔ 7893253786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد مسعود عابد ولد جناب محمد علی مرحوم موظف سعودی ایرلائنس کا بروز دوشنبہ بعد نماز فجر 19 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد چیونٹی شاہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 20 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849066611  پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT