Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (راست) ڈاکٹر فخرالدین محمد سکریٹری میسکو کے ماموں جناب میر سید علی کا مختصر سی علالت کے بعد 15 جنوری کو ٹورنٹو (کناڈا) میں انتقال ہوگیا۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے محفل قرآن خوانی منگل 17 جنوری کو بعد نماز مغرب ڈاکٹر فخرالدین کے مکان 12-3-89 اسٹریٹ نمبر 3، تارناکہ سکندرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849007680 پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 16 جنوری (راست) محترمہ سیدہ ثمن وارث بنت جناب سید وارث سعدالدین زوجہ جناب وجاہت یارخان عرف یاسر کا 16 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 جنوری کو بعد فجر مسجد سید عبدالرزاق تروپ بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک خضرا انکلیو میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966589596 ، 9849002340 پر ربط کریں۔
00 محترمہ کوثر پروین رکن جماعت اسلامی زوجہ جناب اعظم علی ڈائرکٹر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کا مختصر علالت کے بعد 15 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ میں 16 جنوری کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848068646 پر ربط کریں۔
00 میر ریاض علی المعروف رفیق نواب ساکن امیرپیٹ فرزند جناب لیفٹننٹ میرفرخندہ علی مرحوم کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر منگل 17 جنوری کو جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ ؒ آغاپورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 19 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد حضرت مرزا سردار بیگ ؒ آغاپورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8686476493، 9963879786 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT