Tuesday , November 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : مسٹر محمد اقبال ( فزیوتھراپسٹ ) ولد جناب محمد عارف الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ نور خاں بازار کا بعمر 35 سال ساکن اعظم پورہ کا آج خانگی ہاسپٹل میں نمونیہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد اعظم پورہ صحیفہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ٹھگی جیل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد اعظم پورہ صحیفہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700432581 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب غلام احمد ولد جناب غلام رسول مرحوم موظف ملازم محکمہ آبکاری کا 8 فروری کو شام 4-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 فروری کو بعد نماز ظہر درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440782864 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب غلام محمد خان پروپرائٹر محمدیہ سپلائنگ کمپنی حمایت نگر کا 8 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866331997 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب مرزا حسن علی ابن مرزا حیدر علی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 6 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت قائم نگر سے 7 فروری کو رات 9 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 9 فروری 4 ساعت عصر عاشور خانہ زین العباس قائم نگر میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639119453 یا 9396271932 پر ربط کریں ۔۔

۰۰۰   جناب سردار محمد علی سابق رکن جماعت اسلامی ، ساکن غازی پورہ ولد جناب سردار محمد فاضل مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل 9 فروری بروز جمعرات بعد نماز عصر عربوں کی مسجد، قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966329322 پر ربط کریں۔

 
حیدرآباد 8 فروری (راست) محترمہ سیدہ منیر فاطمہ زوار ساکن مگر کی باؤلی منڈی میر عالم دختر مولوی سید لیاقت حسین مرحوم اہلیہ سید یاور حسین نقوی مرحوم کا کل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید نبی حسن زیدی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند شامل ہیں۔ مجلس زیارت 9 فروری کو 4 ساعت شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا سید نبی حسن مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9652325167 پر ربط کریں۔

 

٭ جناب سردار محمد علی سابق رکن جماعت اسلامی فرزند جناب سردار محمد فاضل مرحوم کا بعمر80سال انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز عصر عربوں کی مسجد قوت اسلام میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8885992289 ، 8374437809 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT