Saturday , November 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

ریاض میں انتقال
حیدرآباد 19 فروری (راست) جناب محمد شجاع احمد ساکن مہدی پٹنم ولد جناب محمد مقصود حسین کا ریاض سعودی عرب میں جمعرات 16 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ اور تدفین پیر 20 فروری کو ریاض میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور ایک فرزند محمد مصطفی احمد شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9985169574 پر ربط کریں۔

l محترمہ حلیمہ بیگم زوجہ جناب خواجہ غلام محی الدین مرحوم مکہ راج پیٹ ضلع میدک کا 19 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد حافظ بابا نگر میں 20 فروری کو بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین حافظ بابا نگر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347632317 ، 9395122193 پر ربط کریں۔

 

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/19فبروری، ( راست ) الحاج سید علی مصطفے حسین المعروف ’ بھائی کمال ‘ ولد جناب سید علی حسین نبیرہ نواب جعفر یار جنگ موظف سپرنٹنڈنٹ اگزامنیشن برانچ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ساکن معظم جاہی مارکٹ حال مقیم مشی گن شکاگو کا بعمر 95 سال 16فبروری جمعرات رات ایک بجے شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شکاگو میں ادا کی گئی اور تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866429431 یا 9885452282 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/19فبروری، ( راست ) جناب محمد سلیم ولد جناب محمد شیخ رسول مرحوم ساکن کٹل گوڑہ کا بعمر 60سال 18فبروری بروز ہفتہ بعد عصر دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نور اللہ شاہؒ کٹل گوڑہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9491266833 پر ربط کریں۔

 

OO (راست) جناب محمد ولی الدین فرزند جناب محمد حمیدالدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ بعد نماز عصر مسجد فتح شاہ تالاب کٹہ میر جملہ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دال منڈی بیگم بازار میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات 8801641725, 9848825572 پر ربط پیدا کریں ۔

OO جناب محمد عبدالمناف خالدی فرزند جناب عبدالقادر صاحب مرحوم پروپرائٹر میسور (جے ایم ) اگربتی ورک حیدرآباد کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد مقبول پاشاہ نور خان بازار میں ادا کی جائیگی ۔ اور تدفین قبرستان نور خان بازار میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849276568, 8885563939 پر ربط پیدا کریں ۔

OO جناب عارف علی شیخ ولد جناب اشرف علی شیخ (مرحوم) کا بروز اتوار عصر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین20 فبروری کو سنتوش نگر نزد واٹر ٹینک عمل میں آئیگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل : 9989000032, 9666361362 پر ربط پیدا کریں ۔

oo جگر گوشہ حضرت سیدنا خواجہ بندہ نوازؒ حضرت مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی کی اہلیہ محترمہ سیدہ احمد النساء وسیم کا آج 19 فبروری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 20 فبروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائیگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے سل :9866112393 اور 9346513895 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT