Wednesday , December 13 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : سید نور الدین شاد قادری المعروف حسین پاشاہ ولد سید رحیم الدین شاہ قادری بعمر 38 سال سجادہ نشین حضرت سید کوچک شاہ قادری مست ہمدم بمقام دھارور تعلقہ وقار آباد کا 21 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نمام عشاء مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا ہوئی ۔ تدفین آبائی درگاہ شریف حضرت کوچک شاہ قادری دھارور میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر و دو فرزند ہیں ۔ فاتحہ سیوم مسجد کمیلہ میں 23 مارچ جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390264188 ۔ 9849419398 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد محمود قریشی عمر 60 سال ساکن وٹے پلی کا جو اپنے افراد خاندان سے ملاقات کی غرض سے سعودی عربیہ گئے ہوئے تھے اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دمام میں ادا کی گئی ۔ تدفین بھی وہیں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد محمدیہ فاطمہ نگر وٹے پلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179813116 ۔ 9390232026 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT