Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج جہانگیر شریف ولد جناب قادر شریف مرحوم ساکن قادر باغ کا انتقال 20 مارچ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد ابراہیم قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد ابراہیم قادر باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8978901723 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب شفیق الرحمن ولد جناب لطیف الرحمن مرحوم ساکن احمد نگر ، فرسٹ لانسرز کا 22 مارچ کو گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد قادریہ ، احمد نگر فرسٹ لانسرز میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 مارچ بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ احمد نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849428247 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد فیض اللہ خان ولد جناب محمد احمد خاں مرحوم ( تاجر چھالیہ ) صدر بید ویلفیر کمیٹی کا بروزچہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت سید رحمت اللہ شاہ قادری قبرستان بیدواڑی بیگم بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8341444811 ۔ 9885254618 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ خورشید بیگم زوجہ جناب محمد عبدالجبار خان مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد انڈو عرب ( رحمت عالم ) بنجارہ ہلز میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین میسرم قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد رحمت عالم بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052387583 ۔ 8142207863 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT