Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب غلام حقانی عرف افسر نواب ولد جناب غلام صمدانی مرحوم کا بعمر 85 سال ، 30 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد حافظ ڈنکا واقع مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ٹھگی جیل چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصرمسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں واقع ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346005553 ۔ 9912526253  پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ غوثیہ بیگم اہلیہ الحاج سید حمید الدین فاضل جامعہ نظامیہ مرحوم کا بعمر 83 سال 29 ستمبر کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد غوث الثقلین ، تاڑبن میں مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے پڑھائی اور آبائی قبرستان موضع پوٹلی پلی ضلع محبوب نگر میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم یکم اکٹوبر بروز جمعرات مسجد غوث الثقلین میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700417604 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب شیخ امام ولد جناب شیخ معین الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد ریتی یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان چنچل گوڑہ آبدار خانہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393965893 ۔ 9346532998 پر ربط کریں ۔۔

 
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب غوث محمد افسر مرحوم محکمہ آر ٹی سی فلک نما ڈپو کی اہلیہ محترمہ نسرین فرزانہ کا بعمر تقریبا 50 سال قبل پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 ستمبر کو بعد ظہر مسجد حضرت گلاب شاہؒ واقع بی بی کا چشمہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب حبیب محمد اشرف حال مقیم ریاض اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، سینئیر صحافی جناب فیض محمد اصغر کی حقیقی بھاوج تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 2 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد حضرت گلاب شاہ ؒ بی بی کا چشمہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9440878666 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT