Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ شوکت النساء شاکرہ بنت ملک الشعراء حضرت اوج یعقوبی مرحوم و زوجہ جناب محمد شریف کا مختصر سی علالت کے بعد 14 اپریل شب 10-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین واقع چشتی چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 اپریل کو بعد عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، ٹی آر ایس انچارج مراد نگر جناب ایم اے علیم کی والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885112752 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر زاہد علی بانی ایشین گرامر ہائی اسکول اور جونیر کالج و ڈگری کالج بہادر پورہ کا 14 اپریل کو بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ کچھ عرصہ سے وہ علیل تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بلال ، متصل فضا ہوٹل بہادر پورہ میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان نمولی اڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703679160 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سیاست و ایم ڈی ایف کے سرگرم کارکن جناب ضیا الرشید ولد جناب عبدالاحد مرحوم کا کل رات مختصر سی علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ تقریبا 60 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 16 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں۔۔

حیدرآباد۔/14اپریل، ( راست ) سینئر کانگریس لیڈر جناب سید مظہر اللہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان تکیہ روشن دل یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 16اپریل بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8125363569، 9581987686 پر ربط پیدا کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT