Tuesday , November 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ قدرت النساء زوجہ جناب ایم اے قدیر مرحوم ساکن ایم بی ہٹ سنتوش نگر کالونی کا 14 اپریل بروز جمعہ قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین ایم بی ہٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 16 اپریل کو مسجد بغدادیہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9885433508 ۔ 8466929867 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مبارک علی ابن محمد علی کا 14 اپریل بعد فجر اچانک انتقال ہوگیا ۔ وہ 22 سال کے تھے ۔ نماز جنازہ 9 بجے صبح دائرے حضرت میر مومنؒ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرے حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 16 اپریل اتوار کو چار بجے شام مولا کا چھلہ املی بن یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032501875 ۔ 9396597854 پر ربط کریں۔۔
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : ظ قم حسین خاں ابن زوار حسین خاں مالک زوار ساونڈ ساکن پرانی حویلی کا 15 اپریل کی صبح سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ میت 18 اپریل کو حیدرآباد لائی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347378441 ۔ 9963529614 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT