Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : نواب خواجہ معین الدین خاں ( جنرل پاور آف اٹارنی پائیگاہ سر آسمان جاہ بہادر ) ولد نواب احمد الدین خاں مرحوم فرزند نواب معین الدولہ بہادر کا 16 اپریل کو 2 بجے شب بعمر 56 سال قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بروز اتوار بعد نماز عصر پائیگاہ شمس الامراء پائیگاہ ٹومس میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر پائیگاہ شمس الامراء ( پائیگاہ ٹومس ) میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں نواب سلیم الدین خاں ، نواب قیصر الدین خاں کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328554036 یا 9397816765 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حبیب الدین ولد جناب محمد تاج الدین کا بعمر 69 سال نیوز پیپر سپلائر ، ساکن واحد کالونی ، رین بازار یاقوت پورہ کا 16 اپریل بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں اخبار کی تقسیم کے دوران ہی اچانک انتقال ہوگیا ۔ تدفین عثمان پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393305644 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید امجد علی موظف فائر آفیسر ساکن فٹ بال گراونڈ ملے پلی ولد جناب سید اکبر علی مرحوم کا 16 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ زیارت 18 اپریل بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9985450386 یا 9959614605 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم ولد جناب محمد اسمعیل کا بعمر 72 سال 17 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سلمان فارسی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 اپریل بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801664669 ۔ 9908650733 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : تلنگانہ پردیش کانگریس ایکزیکٹیو رکن بنڈہ نرسنگ راؤ کا 16 اپریل کو صبح 8 بجے اپالو ہاسپٹل حیدرگوڑہ میں دیہانت ہوگیا ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری وی ہنمنت راؤ ، انجن کمار یادو سابق ایم پی ، کانگریس کے اے آئی سی کے رکن مقبول شریف اور ٹی آر ایس کے ایم ایل سی فاروق حسین ، کرشنا یادو سابق منسٹر ، ششی دھر ریڈی ، جی نرنجن ، پریم لعل دیگر کئی سیاسی قائدین نے دواخانہ پہونچکر خراج پیش کیا ۔ ارتھی جلوس کو عنبر پیٹ شمشان گھاٹ میں آنجہانی کے بڑے فرزند بنڈہ گوپی نے نذر آتش کیا ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9866316651 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT