Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید مرتضی حسینی چشتی القادری ( عرف قادری مرشد ) ولد جناب سید ثنا اللہ حسینی چشتی القادری موظف سب انسپکٹر آف پولیس سی آئی ڈی کا آج 18 اپریل کو بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عمر فاروق دائرہ میر مومن میں بعد نماز فجر 19 اپریل کو ہوگی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں ہوگی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849708176 پر ربط کریں۔۔
٭٭ محترمہ محمدی بیگم زوجہ محمد محمود حسین صاحب مرحوم ریٹائرڈ جی پی او ، پی اینڈ ٹی کا آج انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 19 اپریل کو مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین بھی اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912364750 ۔ 9885259554 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غلام جیلانی وظیفہ یاب (محکمہ جنگلات ) ساکن نزد ٹیک کی مسجد نامپلی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ بعد عصر درگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ تدفین احاطہ قبرستان حضرت شاہ راجو قتال مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849606555 ۔ 9100655482 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سید اطہر علی ولد سید اظہر علی ریٹائرڈ ریل گارڈ مرحوم اور مولانا حمید الدین قمر فاروقی صاحب مرحوم کے نواسہ کا کل رات 16 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بخاری شاہ صاحب سعید آباد میں ادا کی گئی اور بعد نماز عصر وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246532173 ۔ 9177527760 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : سید عبدالحفیظ ہاشمی ولد سید عبدالعزیز ہاشمی مرحوم بی ای عثمانیہ ریٹائرڈ انجینئر امریکن آرمی عمر 78 سال اسپرنگ فیلڈ امریکہ میں سنٹ جان ہاسپٹل میں 11 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 اپریل کو اسلامک سنٹر آف گریٹر اسپرنگ فیلڈ امریکہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین ارک ریجڈ سٹمری میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ڈاکٹر سید محمد عبدالمقیت ہاشمی ، ڈاکٹر سید محمد عبدالعزیز ہاشمی ، ڈاکٹر سید محمد عبدالمقسط ہاشمی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 001-909-8959000 ۔ 9246532173 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج میر شجاعت علی ہاشمی عرف محمد بھائی وظیفہ یاب پولیس محکمہ ولد میر سید علی ہاشمی مرحوم کا 18 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد میاں میر نواب صاحب میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان حق پرست میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 اپریل بعد نماز عصر مسجد میاں میر نواب صاحب مستعد پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700523212 ۔ 9848240455 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (راست) وقار فاطمہ (مہوش) بنت عبدالمجیب واجد مرحوم ساکن ملک پیٹ کا /18 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم /20 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 7416789750 یا 7674071700 سے حاصل کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT