Sunday , September 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

کراچی میں انتقال

کراچی میں انتقال
حیدرآباد ۔ /22 جنوری (راست) مولانا سید محمد علی مرتضی قادری سجادہ نشین درگاہ معلہ حضرت سیدنا معشوق ربانیؒ ورنگل کے بموجب /22 جنوری کو ان کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ کوثر انصاری کا کراچی میں صبح 9.30 ساعت انتقال ہوگیا وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں ۔ متعلقین میں دو صاحبزادے پروفیسر محمد سہیل انصاری (لندن) اور ڈاکٹر محمد وحید انصاری کراچی اور دو صاحبزادیاں کراچی میں مقیم ہیں ۔ فاتحہ سیوم /24 جنوری مسجد باغ محی الدین پاشاہ گولی گوڑہ متصل ٹیلیفون اکسچینج بعد نماز جمعہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات : 9985632782 یا 64534336 پر ربط کریں ۔

ریاض (سعودی عربیہ )میں انتقال
حیدرآباد /22 جنوری ( راست ) الحاج محمد خواجہ شریف عباس ولدجناب محمد عباس مرحوم کا بعمر 54 سال 10 جنوری کوالخبر سٹی ریاض ( سعودی عربیہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نظام پورہ ضلع ورنگل کے متوطن حال مقیم عنبرپیٹ کی نعش کو بذریعہ ہوائی جہاز 23 جنوری کو اولین ساعتوں میں لائی جائے گی ۔ نماز جنازہ 23 جنوری بعد نماز ظہر قادری مسجد عنبرپیٹ میں پڑھائی جائے گی اور تدفین احاطہ واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801366726 یا پھر 9014610304 پر ربط کریں ۔

انتقال
حیدرآباد /22 جنوری ( راست ) جناب محمد عبدالستار عرف شریف بھائی مرحوم تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم تاجر کا بروز چہارشنبہ 22 جنوری انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد روضتہ الحدیث رین بازار یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ مصری گنج عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346468874/ 9989486702 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج سید باقر علی عابدی ابن جناب سید حیات علی عابدی مرحوم کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ 22 جنوری کو بعد نماز ظہر الاوہ سرطوق مبارک میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885387860/ 24528544 پر ربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر محمد جمال الدین خالد ولد جناب محمد کمال الدین کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ 22 جنوری بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل درگاہ حضرت نورالدین شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 9885355225 / 9346464160 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT