Thursday , December 14 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

مشہور شاعر غوث خواہ مخواہؔ کا انتقال
حیدرآباد /3 مئی ( راست ) طنز و مزاح کے مشہور شاعر غوث خوا مخواہؔ کا طویل علالت کے بعد 2 مئی 2017 کورات دیر گئے بعمر 79 سال ان کی رہائش گاہ پنجہ گٹہ حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد بلال ، عقب وینگل راؤ پارک بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ ایڈیٹر ’’ شگوفہ‘‘ ڈاکٹر مصطفی کمال ، مرزا مصطفی علی بیگ ، محمد علی رفعت ، جی اے نورانی اور جناب ثروت علی معتمد سماج درین و صدر بزم طنز و مزاح کے علاوہ زندہ دلان حیدرآباد سے مشہور شعراء ادیب اور فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 986622852/ 040-23413327 پر ربط کریں ۔

 

مولانا پیر سعید احمد مجددی کے سانحہ ارتحال پرمجلس تعمیر ملت کا اظہار رنج
حیدرآباد /3 مئی ( راست ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکریٹری محمد انور اللہ خان نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مولانا پیر سعید احمد مجددی المعروف پیر سعید میاں جو مدرسہ تاج المساجد جو کہ بھوپال اس کے ناظم اعلی تھے کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے اور مزید کہا کہ پیر سعید میاں پیرانہ سالی اور ناسازی مزاج کے باوجود دین مبین کی خدمت میں لگے رہے ۔ سعید میاں آل انڈین مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بھی رکن تھے اور بھوپال میں تمام مذہبی اور ملی جماعتوں کے کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے اور اتحاد امت کے بہت بڑے داعی تھے ۔ پیر سعید میاں کے بے شمار طالب علم اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ۔ آپ کی نماز جنازہ لال میدان بھوپال میں ادا کی گئی ۔

 

غوث خوامخواہ کے انتقال پر طنز و مزاح نگار مجتبی حسین کا اظہار تعزیت
حیدرآباد /3 مئی ( راست ) مزاح نگار پدم شری مجتبی حسین نے اپنے ایک بیان میں طنزو مزاح کے مقبول ترین شاعر غوث خوا مخواہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ غوث خوامخواہ سیلس اردو کے علاوہ دکنی شاعری میں بھی گہرا عبور رکھتے تھے ۔ ان سے دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد اور خود کنیڈا میں کئی ملاقاتیں رہیں اور وہ نہایت منکسرالمزاج انسان تھے ۔ اگرچہ کے ان کا تعلق بنیادی طور پر حیدرآباد سے تھا ۔ مگر ممبئی میں لمبے قیام کے بعد کینیڈا اپنے بچوں کے پاس چلے جایا کرتے تھے ۔ وہ مشاعرہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے ۔ ایک ایسے زمانہ میں جبکہ طنز و مزاح کا ماحول زوال آمادہ ہے غوث خوامخواہ کا انتقال ایک بہت بڑا نقصان ہے اور اس کی تلافی ممکن نہیں

 

حیدرآباد /3 مئی ( راست ) جناب محمد یار خان ( نواز ) ولد جناب خواجہ یار خان ساکن امیر پیٹ ( دلناز منشن ) کا دوران علاج 3 مئی 2017 کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین فرمان واڑی قبرستان جے این روڈ عابڈس میں عمل میں آئی ۔ زیارت 5 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی باغ عامہ نامپلی میں مقرر ہے ۔

 

 

٭٭ مولانا قاضی سید عارف علی قادری سابق امام و خطیب جامع مسجد ہمایوں نگر و عیدگاہ ملٹری و ملازم وقف بورڈ کی اہلیہ محترمہ کا 3 مئی بروز چہارشنبہ کو 5 بجے شام قلب پر حملہ کے باعث مہاویر دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 مئی بروز جمعرات کو صبح 8 بجے جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں چھ فرزند بشمول مولانا سید رؤف علی قادری صدر مدرسہ عربیہ کاورم پیٹ ، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری ، قاضی سید ذوالفقار علی ، سید قاسم علی حسن ، سید احمد علی خسرو ، سید سرفراز علی جنید اور سات دختراں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، مولانا سید زبیر ہاشمی مرتب مذہبی صفحہ روزنامہ سیاست کی دادی ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290661224 ۔ 9885632661 پر ربط کریں ۔۔

 

٭ جناب محمد ابراہیم قریشی ولد الحاج محمد حسین صاحب مرحوم کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد میر وزیر علی صاحب میں ادا کی جائے گی۔ تدفین سبزی منڈی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
٭٭ جناب مرزا اسحاق بیگ ولد مرزا ساجد بیگ صاحب مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد باغ جہاں آرا ء میں ادا کی جائے گی اور تدفین بودلے صاحب کی کھڑکی دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 7097811884 ، 9177396559 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT