Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد خواجہ پاشاہ ولد جناب محمد قاسم مرحوم کا 7 اکٹوبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ معظم پورہ مسجد ملے پلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849045714 ۔ 9866644097 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب محمد محمود علی عفانی ( مقبول ) ولد جناب محمد ہاشم علی مرحوم موظف گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچلگوڑہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 8اکٹوبر بروز جمعرات مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ (عثمان پورہ ) میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات فون 8341477177 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ ( راست ) جناب سید علیم الدین (بابو بھائی ) فرزند جناب سید رحیم الدین کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چونے کی بھٹی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 8179265308 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ ( راست ) محترمہ شریفہ آمنہ زوجہ حبیب علی بن حسین البحر مرحوم کا مختصر سی علالت کا بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9اکٹوبر بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان حبیب صالح البحر، حبیب حسین البحر اور حبیب محمد بن علی البحر کے علاوہ ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات 9885668626 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT