Thursday , December 14 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد لیاقت علی ولد جناب محمد حسن علی مرحوم سابق انجینئر پی ڈبلیو ڈی و قلی قطب شاہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا 24 مئی بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 مئی بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد عامرہ عابڈس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بشیر باغ قبرستان عقب ہوٹل شان باغ میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز جمعہ 26 مئی کو بعد نماز عصر مسجد عامرہ عابڈس پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701462132 ۔ 7995857028 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید آصف علی ولد جناب سید یونس علی کا انتقال بروز چہارشنبہ ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد وزیر علی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین میر کا دائرہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9030974728 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد عبدالسبحان ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم کا بروز چہارشنبہ 24 مئی کو بعمر 61 سال ساکن یاقوت پورہ املی بن کا انتقال ہوگیا ۔ 25 مئی کو نماز جنازہ مسجد برہنہ شاہؒ بعد فجر ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9703401770 ۔ 7287854894 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد۔24مئی (راست) جواں سال محمد عرفان ولد محمد مجیب اللہ ساکن غازی ملت کالونی کا آج بعمر 26سال انتقال ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عثمان غنی ؓ غازی ملت کالونی میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان الہی چمن چادر گھاٹ میں عمل میں لائی گئی ۔فاتحہ سیوم 25مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عثمان غنی ؓ غازی ملت کالونی میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے 8686656528اور7013821871 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT