Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ امتہ الوسیم خدیجہ بی ، زوجہ مولانا محمد یعقوب قادر عارفی مرحوم سابق صدر مجلس انتظامی مسجد قادریہ سعید آباد کالونی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 مئی کو بعد نماز جمعہ مسجد قادریہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں علی محمد یوسف فاروق اور علی محمد یحییٰ ایڈوکیٹ کے بشمول چار فرزندان اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246347702 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نفیس فرزانہ زوجہ جناب راشد سعید ساکن سلطان شاہی کا 24 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مشک شاہ میں رات 10 بجے ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 26 مئی کو 5 بجے شام بعد عصر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550956039 ۔ 64197461 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید کاظم حسین رضوی ولد جناب سید عسکری حسین رضوی مرحوم کا 24 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 26 مئی کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347092294 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سیٹھ محمد عطا اللہ کی دختر الحاج سید عنایت اللہ کی اہلیہ تاج آسیماں کا بعمر 42 سال ، 23 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین آصف نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 مئی بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9422459781 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT