Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد حامد علی ٹائپسٹ سٹی سیول کورٹ ولد جناب محمد قاسم فارمیسٹ کا انتقال ہوگیا ۔ 13 جون کو نماز جنازہ مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج حضرت حسین علی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 16 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247304826 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سابق رکن اسمبلی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے سینئیر قائد بی راما شرما کا آج صبح نمس میں انتقال ہوگیا ۔ جہاں وہ کچھ دنوں سے زیر علاج تھے ۔ وہ 89 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ۔ راما شرما 1972 تا 1978 ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی دیورکنڈہ سے متحدہ آندھرا پردیش اسمبلی کے رکن تھے ۔ سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ راما شرما کی نعش کو عوام کے درشن کے لیے کل 12 تا 2 بجے دن پارٹی آفس ، مخدوم بھون میں رکھا جائے گا اور ان کی آخری رسومات ہفتہ کو ان کے آبائی مقام کندوکورو ولیج میں ادا کی جائیں گی ۔ پارٹی قائدین ایس سدھاکر ریڈی ، ڈاکٹر کے نارائنا ، سی وینکٹ ریڈی اور دیگر قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT