Saturday , November 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( راست ) : جناب غلام مخدوم محی الدین فرزند جناب غلام غوث الدین کا بروز پیر 26 جون بعمر 67 سال انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ عثمانیہ مسجد دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چھاونی نادے علی بیگ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052557925 ۔ 9885680076 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد فرید سوداگر ولد محمد حاجی سوداگر دودھ خانہ گلی والے ساکن ریاست نگر ، مالک فینسی ہینڈلوم و ایف ڈی ہینڈلوم ایس وائی جے کامپلکس پتھر گٹی کا بروز عید الفطر 26 جون کو بعد نماز عید انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں 26 جون کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان متصل درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جون کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں مقرر تھی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912190808 ۔ 9392406982 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭ جناب محمد غوث ولد جناب محمد یعقوب مرحوم ساکن پنچ محلہ شاہ علی بنڈہ کا قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد میاں خاں میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 29 جون بعد نماز عصر مسجد میاں خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686080416 ۔ 984878427 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سید بشیر علی عرف سجاد مرحوم ابن سید طاہر علی عمر 33 سال ساکن زہرا نگر منڈی میر عالم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ جن کی میت کل صبح بروز چہارشنبہ 10 بجے دن اٹھائی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہ،ؒ عمل میں آئے گی ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی نماز جنازہ دائرہ میں پڑھائیں گے ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 4-30 بجے عصر بمقام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی اس مجلس عزاء سے خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978983307 ۔ 9014097572 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT