انتقال

حیدرآباد ۔ 12 جولائی (راست) جناب محمد زین العابدین ولد جناب محمد محی الدین صوفی (مرحوم) مؤظف مجلس بلدیہ پربھنی کا 11 جولائی جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 12 جولائی ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد ملک دانا مستعد پورہ میں انجام پائی۔ مرحوم ڈاکٹر میر مقصود علی یداللہٰی کے برادر نسبتی تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں، ایک لڑکا شامل ہے۔ فاتحہ سیوم 13 جولائی اتوار کو بعد نماز عصر ملک دانا مستعدپورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9985984153 ، 040-23567245 پر ربط کریں۔

جناب مہدی جعفری منیجر چارمینار بینک کی والدہ محترمہ عزیز بیگم اہلیہ جناب سید احمد علی جعفری کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید عسکر علی موسوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مؤمن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 13 جولائی کو 4 بجے شام بارگاہ شبیر زہرہ نگر منڈی میرعالم میں مقرر ہے۔ مولانا سید عسکر علی موسوی مخاطب کریں گے۔ پسماندگان میں 4 فرزند بشمول جناب مہدی جعفری اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9246377288 پر ربط کریں۔

(راست) محترمہ ریحانہ بیگم بنت جناب محمد یوسف کا 10 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ میت 11 جولائی کو حسین نگر کالونی دارالشفاء سے اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مجلس زیارت 13 جولائی کو 5 بجے عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394015980 یا 8801166074 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT