Monday , September 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب مرزا شفیع اللہ بیگ ولد جناب مرزا عبدالحلیم بیگ مرحوم ممتاز تاجر چھتہ بازار حیدرآباد کا بعمر 78 سال مختصر علالت کے بعد 8 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان دبیر پورہ روبرو بی کا الاوہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کا شمار ، ضلع نظام

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب مرزا شفیع اللہ بیگ ولد جناب مرزا عبدالحلیم بیگ مرحوم ممتاز تاجر چھتہ بازار حیدرآباد کا بعمر 78 سال مختصر علالت کے بعد 8 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان دبیر پورہ روبرو بی کا الاوہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کا شمار ، ضلع نظام آباد اور حیدرآباد کے معززین میں کیا جاتا ہے ۔ وہ صوم و صلوۃ کے پابند اور سماجی ، خاندانی و رفاعی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9290699257 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ کریم النساء بیگم زوجہ محمد عبدالرحمن خاں مرحوم ( فورمین گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ) عمر 95 سال کا بروز پیر 15 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد صحیفہ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل کمیلے کی مسجد یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 24568786 ۔ 9704178335 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد علیم الدین ولد محمد قاسم الدین مرحوم ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کا بہ حالت نیند 12 جولائی کو ان کے مکان واقع دلشاد نگر کالونی مہدی پٹنم میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم محکمہ میں ایک دیانتدار پولیس آفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ نماز جنازہ ان کے آبائی مقام جامع مسجد میلاردیو پلی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب رفیع الدین کلیم ایڈوکیٹ کے والد اور جناب سید اصغر علی اقلیتی قائد تلگو دیشم پارٹی کے بڑے بہنوائی ہوتے تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9393959800 ۔ 9949512005 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT