انتقال

حیدرآباد ۔ 16 اگست (راست) جناب محمد امتیاز علی عرف بابا میاں ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم ساکن علی آباد کا بعمر 56 سال مختصر سی علالت کے بعد جمعہ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد رحمانیہ مائیک بنڈہ علی آباد میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801736785 ، 9030356011 پر ربط کریں۔

جناب سید حسن عابدی ابن جناب سید منظور حسین عابدی مرحوم کا انتقال جمعہ کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین قبرستان روبرو الاوہ بی بی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت اتوار ایک ساعت دن عاشورخانہ حسینیہ زہرہ حسینی کوٹھی مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9390973219 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT