Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

٭٭ جناب محمد احسن الدین فاروقی ولد جناب محمد ولی الدین فاروقی کا 9 اگست کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابوالحسنات نئی روڈ شمشیر گنج میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ اعظم علی صوفی صاحب ؒ دودھ باولی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 اگست بعد نماز عصر مسجد محمدیہ پھول باغ مصری گنج میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9502038629 ۔ 9666474733 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالغفور مرحوم آڈیٹر آر بی آئی کا بعمر 80 سال ساکن حسینی علم 9 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اگست بعد نماز فجر مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اکمل شاہ سہروردی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686079239 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT