Thursday , January 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : محمد نصیر الدین عظمت فرزند حکیم خیر الدین صوفی کا مختصر علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمودیہ ایم ایم پہاڑی میں جناب عرفان اللہ شاہ نوری نے پڑھائی ۔ تدفین بھونگیر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 اگست کو 4 بجے شام مسجد محمودیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 924

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : محمد نصیر الدین عظمت فرزند حکیم خیر الدین صوفی کا مختصر علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمودیہ ایم ایم پہاڑی میں جناب عرفان اللہ شاہ نوری نے پڑھائی ۔ تدفین بھونگیر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 اگست کو 4 بجے شام مسجد محمودیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247171099 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید علی احمد عرف سراج فرزند مولوی سید علی محمد حسینی ایڈوکیٹ مرحوم ، جو گلاسگو (برطانیہ) میں مقیم تھے ۔ مختصر سی علالت کے بعد کل 25 اگست کو وہیں انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج بعد نماز ظہر ، گلاسگو ( برطانیہ ) میں عمل میں آئی ۔ موصوف مسرز سید لطیف احمد حسینی مقیم لندن ، ڈاکٹر وقاراحمد حسینی ، سید غلام محمد حسینی قمر مقیم کیلی فورنیا ، سید غلام مصطفی حسینی شعیب مقیم کینڈا اور جناب سید قطب احمد حسینی عرف لئیق مینجنگ ڈائرکٹر بیکان اڈورٹائزنگ کے برادر کلاں تھے ۔ تفصیلات کیلئے 08801136243 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ خواجہ گوڑہ کی بزرگ شخصیت الحاج محمد عثمان رضوی القادری سابق معتمد متولی مسجد بلالؓ ، ٹولی چوکی و مسجد امجدی (لاری والے ) ولد محمد خواجہ مرحوم کا آج بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بلالؓ ٹولی چوکی میں بعد ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد امجدی متصل خواجہ گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز ظہر مسجد بلالؓ میں بروز جمعرات 28 اگست کو مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247376767 ۔ 9247856277 پر کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT