Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانوادہ حضرت سیدنا شاہ محبوب اللہ حماد ثانی کی بزرگ شخصیت نبیرہ حضرت سید زرد علی شاہ مہاجر مکی حضرت سید شاہ غلام محمد قادری الہاشمی المعروف بڑے صاحب سابق ڈائرکٹر فنگر پرنٹس بیورو ، حکومت آندھرا پردیش فرزند خورد حضرت علامہ سید شاہ غلام جیلانی قادری الہاشمی کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری ؒ پل قدیم میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین درگاہ شریف درفیض عام چھتہ بازار عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 اکٹوبر بعد نماز عصر درگاہ شریف درفیض عام چھتہ بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849223003 ۔ 9247427184 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    سید محمد باقر المعروف بابو بھائی ابن سید محمد مجتبیٰ کا انتقال 19 اکٹوبر کو ہوگیا ۔ میت مرحوم کے سکونتی مکان دارالشفاء سے 12-30 بجے شب اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہؒ میں پڑھی جاکر شب کے 3 بجے تدفین عمل میں آئی ۔ ایصال ثواب کی مجلس سید الشہداء 22 اکٹوبر دس ساعت دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ جس میں مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند اور ایک دختر ہے ۔ مرحوم ، عباس یونین فٹ بال ٹیم کے ممبر ہونے کے ساتھ گروہ جعفری ۸۸ رجسٹرڈ سے وابستہ رہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686606910 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT