Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( راست ) : حافظ محمد سردار حسین کے فرزند محمد ابرار حسین کا 15 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد امیر فاطمہ ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ اجالے شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 17 اگست کو بعد نماز عصر مسجد امیرفاطمہ ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396363982 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد شریف ولد جناب یوسف شریف کا بعمر 72 سال 15 اگست کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ڈیری فارم عطا پور میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین پنشن پورہ قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9502039980 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ زیب النساء بیگم زوجہ جناب محمد مسعود حسین مرحوم کا 15 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی عمر 76 سال تھی ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب مسجد عبداللہ حسین خاں صاحب ہری مسجد چپل بازار میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان املی بن قطبی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ جناب مختار حسین سکریٹری تنظیم ہندوستانی ( ریاض ) کی والدہ ہوتی ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 اگست بعد نماز عصر مسجد عبداللہ حسین خاں صاحب ہری مسجد چپل بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908891897 پر ربط کریں ۔۔

 

شکاگو میں انتقال
حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( راست ) جناب سید حسین خوندمیری ولد سید روشن خوندمیری سی ای او حکماء ہربل کا 16 اگسٹ کو شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9515732276 ، 7993117117 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT