Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : نوحہ خواں جناب آغا مرتضیٰ حسین ( علی بابو ) ولد آغا مصطفی حسین لیق کا آج حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ میت عطائے زہرا نور خاں بازار سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا آغا منور علی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدین ، اہلیہ اور 3 کمسن لڑکے شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 19 اگست ہفتہ 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9676618896 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اختر حسین ابن محمد حسین ساکن کومٹ واڑی دبیر پورہ کا 16 اگست کی رات انتقال ہوگیا ۔ 17 اگست کی صبح الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 19 اگست کو 4 بجے شام خانوادہ ابوطالب نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر حسین بیان کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391081850 ۔ 9396597854 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT