Friday , September 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

٭٭ ریٹائرڈ میجر محمد علی خاکیؔ ولد اشرف علی خان مرحوم کا 7ستمبر کو انتقال ہوگیا اور اس روز جامع مسجد اے بیاٹری لائن نزد پولیس کوارٹرس شانتی نگر میں مولانا نصیر الدین کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ایک طویل عرصہ سے جماعت اسلامی ہند سے وابستہ تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9885687531 پر ربط کریں ۔
٭٭ قاضی محمد یوسف ایکزیکٹیو انجنیئر موظف آر اینڈ بی نورخاں بازار ولد قاضی محمد فائق مرحوم مدرس متوطن میدک کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری کی امات میں مسجد چیونٹی شاہؒ میں ادا کی گئی ۔ تدفین گول قبرستان اعظم پورہ میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد عصر مسجد چیونٹی شاہ ؒ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9032553687 ‘ 8019292533 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT