Monday , June 25 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نسیم احمد تاجر پارچہ متوطن وریہ پیٹ حال مقیم حیدرآباد کا حرکت قلب بند ہونے سے 13 ستمبر کو بعمر 83 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ ٹولی چوکی میں 14 ستمبر کو ادا کی گئی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7660078677 ۔ 9246736181 پر ربط کری

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نسیم احمد تاجر پارچہ متوطن وریہ پیٹ حال مقیم حیدرآباد کا حرکت قلب بند ہونے سے 13 ستمبر کو بعمر 83 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ ٹولی چوکی میں 14 ستمبر کو ادا کی گئی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7660078677 ۔ 9246736181 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ السیدہ شاہدہ بانو یداللہیٰ زوجہ جناب سید دلاور محمودی مرحوم کا 14 ستمبر اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بحر العلوم علامہ شمسی مرحوم چنچل گوڑہ میں گیارہ بجے شب ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ شہیدان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، مولانا سید اسد اللہ یداللہی عباس سابقہ اول مددگار مدرسہ فوقانیہ چنچل گوڑہ کی دختر اور بحرالعلوم علامہ شمسی مرحوم کی پوتری تھیں ۔ تفصیلات کیلئے 9290651020 ۔ 9392705413 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بدر النساء بیگم ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس معظم جاہی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ زوجہ جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم ساکن سعید آباد کا 15 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہؒ سعید آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جب کہ تدفین احاطہ مسجد اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885157726 ۔ 9032895062 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عاصمہ بیگم بنت جناب مرزا محمد نقی مرحوم اہلیہ جناب مرزا فضل علی مرحوم ( سابق ملازم این ایف سی ) کا اتوار 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر محمد مومن صاحب میں عمل میں آئی ۔ زیارت مجلس الاوہ سرطوق مبارک میں 20 ستمبر کو شام 4-30 بجے مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985812235 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT