انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسریٰ بیگم زوجہ عبدالستار خاں موظف جوائنٹ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا انتقال 15 ستمبر کو ہوا ۔ تدفین رامکوٹ قبرستان میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم 18 ستمبر بعد نماز عصر مسجد جوبلی ہلز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989930565 ۔ 9849154657 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسریٰ بیگم زوجہ عبدالستار خاں موظف جوائنٹ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا انتقال 15 ستمبر کو ہوا ۔ تدفین رامکوٹ قبرستان میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم 18 ستمبر بعد نماز عصر مسجد جوبلی ہلز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989930565 ۔ 9849154657 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ وحیدہ قادری سینئیر طبیبہ بنت حضرت سید شاہ فصیح الدین قادری مرحوم کا بوقت 9-30 بجے 16 ستمبر انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، سید علی الدین احمد قادری مرحوم سابق ڈائرکٹر سٹ ون و سید یوسف الدین احمد قادری مرحوم سابق انجینئر کی حقیقی بہن تھیں ونیز سید شاہ ابوالفتح بندگی بادشاہ قادری ( عرف ریاض پاشاہ ) و سید شاہ جنید پاشاہ اور سید درویش محی الدین قادری صادق پاشاہ کی حقیقی پھوپی تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد الہی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین بھی قبرستان مسجد الہی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بوقت عصر مسجد الہی میں بروز جمعرات 18 ستمبر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985869806 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحیم الدین وظیفہ یاب محکمہ جنگلات ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم مالک ایرانی کیپ چھتہ بازار ساکن آغا پورہ کا 16 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 ستمبر کو بعد عصر مسجد دھوبن دارالسلام میں مقرر ہے ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9348844089 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد کریم الدین ریٹائرڈ ڈائرکٹر جیولیوجیکل سروے آف انڈیا ولد جناب محمد بشیر الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 17 ستمبر بعد نماز ظہر عدن گارڈن مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین راج محلہ قبرستان رام کوٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985308536 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر ۔ ( راست ) جناب حبیب طالب بن عبداللہ الحامد پروپرائٹر ڈائمنڈ کرانہ اسٹور (نامپلی ) کا مختصر سی علالت کے بعد پیر کی رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 ستمبر بروز جمعرات بعدنماز عصرمسجد کمان سوکھی میر دودھ باؤلی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند و دختر ہے ۔ حبیب عبداللہ بن محمد العیدروس کے مرحوم خسر تھے ۔ مزید تفصیلات 9849110727 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT