Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ ریحانہ بیگم موظف لائبریرین جی بی ایچ ایس دارالعلوم حیدرآباد زوجہ جناب سید خواجہ یوسف الدین قادری مرحوم کا 7 ستمبر کو بعمر 71 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مکہ مسجد چارمینار میں ادا کی گئی اور تدفین کھڑکی بودھ علی شاہ ، نور خاں بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 ستمبر بروز ہفتہ کو بعد نماز عصر مکہ مسجد چارمینار میں مقرر ہے ۔مرحومہ ، مسرس ایس کے اسمعیل ذبیح الدین ، ایس کے قطب الدین ، ایس کے سیف الدین اور ایس کے شرف الدین کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848439858 ۔ 9985628567 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد یعقوب ولد جناب محمد جمال مرحوم موظف ملازم بی ایچ ای ایل کا 7 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عزیزیہ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019119294 ۔ 9642349237 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد عبدالمجید ولد شیخ بہادر کا 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین خانقاہ شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 ستمبر بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396105009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ صاحبزادی سکینہ بیگم زوجہ جناب سید شاہ رفیق محی الدین قمیص القادری بنت نواب ہاشم جاہ بہادر ابن میر عثمان علی خاں نظام سابع کا انتقال بروز جمعرات 6 ستمبر کو بنگلور میں ہوا ۔ میت حیدرآباد منتقلی کے بعد نماز جنازہ مسجد سید نور الدین شاہ قمیص القادریؒ دیوڑھی دارالسلام روڈ نامپلی میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید نور الدین شاہ قمیص القادریؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346150769 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غلام محمود ولد جناب غلام احمد مرحوم ساکن عثمان پورہ چادر گھاٹ تاجر اولڈ موٹر پارٹس تاڑبن عیدگاہ روڈ کا 2 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد الہی قبرستان عمل میں آئی ۔ فاتحہ بعد نماز عصر مسجد الہی بروز جمعہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346984933 ۔ 9849472521 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT