Thursday , January 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔13۔اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے حاجی 69 سالہ محمد ہدایت اللہ کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ محمد ہدایت اللہ اپنی اہلیہ ، بیٹی اور داماد کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی سے روانہ ہوئے تھے۔ کل رات دیر گئے عزیزیہ میں واقع رہائش

حیدرآباد۔13۔اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے حاجی 69 سالہ محمد ہدایت اللہ کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ محمد ہدایت اللہ اپنی اہلیہ ، بیٹی اور داماد کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی سے روانہ ہوئے تھے۔ کل رات دیر گئے عزیزیہ میں واقع رہائش گاہ میں قلب پر حملہ ہوا۔ انہیں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی توثیق کی۔ جناب محمد ہدایت اللہ کی نماز جنازہ حرم کعبہ میں ادا کی گئی اور مکہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ انڈین حج مشن کے عہدیداروں نے نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کئے ۔ جناب ہدایت اللہ 26 ستمبر کو بنگلور سے روانہ ہوئے اور 8 نومبر کو ان کی واپسی تھی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے اننت پور کے حاجی صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کی بیٹی ، داماد اور اہلیہ 8 نومبر کو ہندوستان واپس ہوں گے۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج حبیب حسن حمور ولد جناب حبیب مرتضی حمور مرحوم المعروف قمر چاوش فوٹو گرافر حبیب نگر کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر قبرستان احاطہ سلطان نواز جنگ میں عمل میں آئی ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد آزاد شاہ حبیب نگر میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849199243 ۔ 7416673328 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد عبدالغفور ( شاداب ) المعروف چاؤش ولد عبدالوحید ساکن مخدوم نگر کا 12 اکٹوبر اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اور مخدوم نگر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ زیارت 14 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد محمد مخدوم نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700151707 ۔ 9700921693 پر ربط کریں ۔۔

** الحاج نثار محمد ولد جناب لال محمد (مرحوم) ریٹائرڈ ڈپٹی اگزیکیٹیو انجنیئر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ساکن میر عالم منڈی کا 13 اکتوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 اکتوبر بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین کھڑکی بود علی شاہ ، دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 16 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ ، میر عالم منڈی میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9985879135, 9849227542 پر ربط کریں۔

** محترمہ سرور بیگم (جنتی آپا) زوجہ جناب انور علی خاں مرحوم کا 100 سال کی عمر میں 13 اکٹوبر بروز پیر کو انتقال ہوگیا ، بروز منگل تدفین احاطہ درگاہ بغداد صاحب لنگر حوض میں عمل میں آئے گی جبکہ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573711654, 8341649361 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT