Saturday , June 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

لکھنو 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ماس کمیونکیشن کے پروفیسر شافع قدوائی کی اطلاع کے بموجب ممتاز صحافی و کالم نگار نافع قدوائی کا آج لکھنو میں انتقال ہوگیا۔ اُنھیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا۔ اترپردیش کے مختلف موضوعات و مسائل پر نافع قدوائی ایک طویل عرصہ سے روزنامہ سیاست میں بپابندی مضامین لکھا کرتے تھے۔ ملک کے دیگر اخبارات میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ نافع قدوائی ، لکھنو کے ایک علمی گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ مولانا عبدالماجد دریاآبادی کے نواسے اور پروفیسر شافع قدوائی کے بڑے بھائی تھے۔ نافع قدوائی کے انتقال پر لکھنو کے علمی اور صحافتی حلقوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کی ہے۔

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حافظہ و قاریہ محترمہ خالدہ سلطانہ زوجہ شیخ محمود رشید جابری محلہ پھول باغ چندرائن گٹہ 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ خواتین کے بڑے بڑے جلسوں میں سماعت قرآن اور نعت شریف کے لیے شہرت اور عزت رکھتی تھیں ۔ 12 اکٹوبر بعد نماز عصر نماز جنازہ اور تدفین مسجد عبید اللہ شاہ صاحب چنچل گوڑہ عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے 9642439856 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حیدرآباد کے محلہ بہادر پورہ سے تعلق رکھنے والے حاجی 58 سالہ جناب سید کلیم اللہ حسینی ولد جناب سید عین اللہ حسینی موظف محکمہ پروٹوکال ، سکریٹریٹ کا مکہ مکرمہ میں کل شب مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، اہلیہ کے ساتھ خانگی ٹور کے ذریعہ حج کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ حرم کعبہ میں ادا کی گئی اور مکہ کے ہی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم کی واپسی 29 اکٹوبر کو تھی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 16 اکٹوبر بعد نماز عصر مدینہ مسجد شریف کالونی بہادر پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533994550 ۔ 8801547561 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT