Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ شاہین ساجدہ بیگم زوجہ جناب محمد حیدر علی قیصر مرحوم ساکن ملک پیٹ قدیم کا 13 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ مسجد چندا صاحب قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان محمد شفقت علی (جبیل ) ، محمد فصاحت علی ( جدہ ) اور ایک دختر ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849754830 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب طیب بن بدر البرگی ولد بدر بن عبود البرگی 56 سالہ حال مقیم سعودی العربیہ دمام ساکن ہاشم آباد چندرائن گٹہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 ستمبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان نورین بالا پور روڈ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9700821874 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عشرت حسین ولد جناب سید اشرف حسین کا بروز چہارشنبہ 13 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نماز گراونڈ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سردار بیگ قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 15 ستمبر بعد نماز عصر مسجد نماز گراونڈ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848934797 ۔ 9848752002 پر ربط کریں ۔۔

l مولوی محمد عبدالقادر نقشبندی مرحوم (لال دروازہ) کے فرزند جناب محمد عبدالرشید موظف سب انسپکٹر دہلی پولیس کا ان کے مکان ایرہ کنٹہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر تقریباً 70 سال تھی۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں حافظ و قاری علی بصراوی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بڑے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 16 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروقؓ نزد بس اسٹانڈ ایرہ کنٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9989771860 پر ربط کرسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT