Wednesday , December 19 2018

انتقال

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد کے ایک حاجی منظور احمد ولد عبدالرحمن عمر 74سال ، کور نمبر APR-5682-2-0

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد کے ایک حاجی منظور احمد ولد عبدالرحمن
عمر 74سال ، کور نمبر APR-5682-2-0
ساکن بالا نگر ضلع رنگاریڈی کا آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے مکہ معظمہ میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ واپنے بھانجے شیخ رئیس الدین ولد جناب عظیم الدین کے ساتھ 28ستمبر کو مکہ معظمہ روانہ ہوئے تھے اور چند دن میں وہ مدینہ منورہ روانہ ہونے والے تھے اور 3نومبر کو ان کی واپسی مقرر تھی۔ آج صبح ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ ان کے فرزند طائف سعودی عربیہ میں برسر کار ہیں۔ والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وہ بھی طائف سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مکہ معظمہ میں موجود خادم الحجاج اور حج مشن کے عہدیداروں سے ربط پیدا کیا اور مرحوم حاجی کی تدفین اور دیگر ضروری اُمور کی تکمیل کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ امکان ہے کہ کل بعد فجر حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور مکہ معظمہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT