Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (راست) جناب سید شاہ عالم ولد جناب سید سعید عالم مرحوم ساکن عیدی بازار کا 21 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد مدینہ بڑا بازار میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سید صاحب دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22 ستمبر جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد پیرپاشاہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8143864323 ، 9703084279 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید عبدالشفیع ولد جناب سید عبدالعزیز مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 22ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد ابراہیم خلیل کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم ‘ مولانا قاضی میر قادر علی خاں المعروف ساجد نواب صدر قاضی شریعت پناہ بلدہ کے ہم زلف ہوتے تھے۔ تفصیلات کے لئے 9391129075 پر ربط کیاجاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالخلیل جے سی بی کرین آپریٹر ماسٹرس کرین ایل ایل سی (دبئی ) ساکن چناریڈی نگر عنبر پیٹ ولد جناب محمد غوث مرحوم کا 21 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 ستمبر کو بعد نماز جمعہ ، مسجد محمدی اہلحدیث آکاش نگر عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان قادری باغ ، عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143891415 ۔ 8121786331 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT