Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید نظام الدین موظف سب ٹریژری آفیسر ولد جناب سید یوسف الدین کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بازار گھارٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت 23 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396313133 ۔ 9700542342 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ لئیقہ بیگم زوجہ جناب ایس کے امین الدین مرحوم ایکزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ساکن دبیر پورہ کا آج بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے نماز پڑھائی ۔ تدفین احاطہ عباد اللہ شاہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی چاچی تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801117636 ۔ 9849822015 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 24 ستمبر کو بعد عصر مسجد عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ الحاج محمد غوث ساکن مغل پورہ ولد الحاج محمد صابر کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 24 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ روبرو پانی کی ٹانکی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885959786 ۔ 9848486336 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اسمعیل خاں شاہ قادری عرف رفیق ولد جناب عثمان خاں موظف ملازم بی ایچ ای ایل رامچندرا پورم ساکن مراد نگر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد کارخانہ سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین کارخانہ قبرستان سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ زیارت 23 ستمبر کو بعد عصر مسجد ہذا کارخانہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849183324 ۔ 9908253254 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT