Sunday , June 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

نلگنڈہ۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میمن محمد اسماعیل عبداللہ مرحوم کی اہلیہ عزیز النساء بیگم کا طویل علالت کے بعد آج سہ پہر اردو منزل نلگنڈہ میں بعمر 75سال انتقال ہوگیا۔ 13نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اول تعلقدار ی نلگنڈہ میں نماز جنازہ پڑھائی جائے گی اور احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ صاحب شہید ؒ نزد عید گاہ میں تدفین عمل میں آئے

نلگنڈہ۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میمن محمد اسماعیل عبداللہ مرحوم کی اہلیہ عزیز النساء بیگم کا طویل علالت کے بعد آج سہ پہر اردو منزل نلگنڈہ میں بعمر 75سال انتقال ہوگیا۔ 13نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اول تعلقدار ی نلگنڈہ میں نماز جنازہ پڑھائی جائے گی اور احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ صاحب شہید ؒ نزد عید گاہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں محمد عبدالغنی، محمد عبدالصبور انور، حافظ محمد عمر فاروق امام و خطیب مسجد مالن بی صاحبہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحومہ ، دوست محمد نمائندہ منصف کی بھاوج تھیں۔ فاتحہ سیوم 14نومبر بعد نماز مغرب مسجد مالن بی صاحبہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9703798882 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

جگتیال۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد افضل احمد موظف SRSP ڈپارٹمنٹ ولد شیخ احمد مرحوم ساکن پرانی پیٹ جگتیال کا بعمر 73سال گذشتہ رات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد پرانی پیٹ جگتیال میں امام مسجد حافظ سید ابرار شریف نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں۔ مرحوم، شیخ مشتاق احمد بابا اور مختار احمد چاند کے بڑے بھائی اور محمد جعفر، جعفر سامل ( کارخانہ لکڑی ) کے بہنوئی اور معز، رئیس کے والد تھے۔

TOPPOPULARRECENT