Monday , December 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ مہر النساء زوجہ الحاج محمد خورشید کاآج صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قادر پٹیل ، امان نگر اے میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان محمد اسمٰعیل‘ محمد سلیم اور 4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد قادر پٹیل میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9391196731 یا 9676641786 پر ربط کریں۔۔

٭٭ جناب غلام محمد عظیم الدین والا جاہی ( انجینئر ) ولد جناب غلام محمد شبیر الدین والا جاہی مرحوم کا 5 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان سلیم نگر کالونی بعد ظہر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ زیارت بعد عصر 6 اکٹوبر کو محمدیہ مسجد ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019565451 ۔ 9032825203 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب ولی محمد ولد جناب محمد عبدالرحمن موظف پولیس جمعیدار محکمہ پولیس کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ محمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چھلہ مولا علی رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966474994 ۔ 9393310752 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ نواب سید عرفان علی خاں ولد نواب سید محمد علی خاں کا شب عاشورہ انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے نماز جنازہ کی امامت انجام دی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550089861 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ حشمت بی زوجہ جناب محمد اسماعیل مرحوم ساکن حسن نگر حیدرآباد کا بروز جمعرات 5 اکٹوبر کو بعمر 85 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نورانی ، حسن نگر میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9492429986 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT