Sunday , January 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 23 نومبر (راست) محترمہ خورشید بانو زوجہ جناب غلام غوث خان مرحوم زمیندار تعلقہ کوڑنگل کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سفیان بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد سفیان بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9290748754 ، 9295458390 پر ربط

حیدرآباد 23 نومبر (راست) محترمہ خورشید بانو زوجہ جناب غلام غوث خان مرحوم زمیندار تعلقہ کوڑنگل کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سفیان بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد سفیان بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9290748754 ، 9295458390 پر ربط کریں۔ مرحومہ ، جناب ہادی محمد مختار کی ہمشیرہ اور جناب مولوی محمد اکرم فاضل دیوبند کی صاحبزادی تھیں۔
محترمہ نیر سلطانہ زوجہ جناب محمد شوکت علی حال مقیم شارجہ متوطن قدیم ملک پیٹ کا آج بعد نماز فجر شارجہ میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عصر شارجہ میں تدفین عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-24552037 ، 00971503819453 پر ربط کریں۔
محترمہ قصری بیگم زوجہ جناب محمد اظہر علی فاروقی مرحوم کا 23 نومبر بروز اتوار اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حنظلہ پھول باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حنظلہ پھول باغ میں مقرر ہے۔
محترمہ نظام النساء بیگم زوجہ نواب محمد آصف الدین خان جاگیردار کا انتقال 23 نومبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 نومبر بروز دوشنبہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین مقبرہ غلام سجاد بمقام یشرب نگر یاقوت پورہ متصل مدینہ مسجد نزد ریلوے ٹریک عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9989179303 ، 9866736107 ، 040-24571423 پر ربط کریں۔
جناب شریف خان ملازم اے جی آفس ولد جناب سردار خان مرحوم ساکن اسمٰعیل نگر بنڈلہ گوڑہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خان صاحب محمد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان علی یار خان ہاشم آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد خاں صاحب محمد خاں نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848061854 ، 9640381130 پر ربط کریں۔
جناب محمد تاج الدین احمد کے جواں سال فرزند جناب محمد مجیب الدین کا بعمر 23 سال جمعہ کے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد الٰہی چادرگھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد الٰہی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700598730 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT