Saturday , December 16 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید افضل الدین طاہر موظف اسٹور اینڈ پرچیس آفیسر آر آر لیاب تارناکہ ولد جناب سید اکرام الدین مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدی بازار متصل مسجد یسین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 13 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573235403 ۔ 7032283858 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محترمہ صابرہ سلطانہ زوجہ جناب سید زین العابدین قادری مرحوم کا کل صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ قادری چمن میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قبلہ سجادہ نشین درگاہ قادری چمن نے پڑھائی اور تدفین قبرستان احاطہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب سید نجم الدین قادری انکم ٹیکس آفیسر کی والدہ ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد مولا علی روبرو درگاہ قادری چمن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440473743 ۔ 23379722 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ صبیحہ شاہانہ موظف ڈپٹی ڈائرکٹر ہارٹیکلچر زوجہ جناب سید حسن اقبال ڈپٹی چیف انجینئر اریگیشن مرحوم کا 10 اکٹوبر کی شب خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 12 اکٹوبر کو 4-30 بجے مسجد عالمگیری شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949670752 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سعادت جہاں زوجہ جناب محمد عبدالصمد مرحوم وظیفہ یاب پرنسپل سنگاریڈی جونیر کالج کا بروز چہارشنبہ 11 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں بروز جمعرات 12 اکٹوبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز جمعہ 13 اکٹوبر کو مسجد چمکورہ خلوت بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9849108185 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد محمود علی ولد الحاج محمد مستان علی مرحوم کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد آصف نگر کمہارواڑی میں ادا کی جائے گی اور فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121979829 ۔ 8919125354 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد عمر قدیری ( قریشی ) ولد جناب شیخ مدار حسامی مرحوم کا 11 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 12 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ بڑا بازار میں ادا کی جائے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9849308233 ۔ 9553049607 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT